کل سے شروع ہونے والی یاترا کیلئے حفاظتی انتظامات مکمل یاتریوں کا پہلا قافلہ 29 جون کو جموںسے گھپا کی جانب روانہ ہوگا

جموں// رواں ماہ کے آخر سے شروع ہونی والی امرناتھ یاترا کے سلسلے میںتمام حفاظتی انتظامات کو حمتی شکل دی جا چکی ہے اور اس سلسلے میں یاتریوں کا پہلا قافلہ 29 جون کو جموں کے بیس کیمپ سے روانہ ہوگا ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق 30 جون سے شروع ہونی والی امرناتھ یاترا کے ہموار انعقاد کے لئے کئے گئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جو اس سال ریکارڈ توڑ یاترا کا مشاہدہ کر سکتی ہے۔ رواں ماہ کے آخر سے شروع ہونی والی امرناتھ یاترا کے سلسلے میںتمام حفاظتی انتظامات کو حمتی شکل دی جا چکی ہے اور اس سلسلے میں یاتریوں کا پہلا کھیپ 29 جون کو جموں کے بیس کیمپ سے روانہ ہوگا ، اس سلسلے میں یاتریوں کی اکثریت بھگوتی نگر بیس یاتری نواس میں رکھی جائے گی۔ ان یاتریوں کے لئے تمام انتظامات تقریباً مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہیں مفت اور صاف ستھری خوراک، صحت کی دیکھ بھال، صفائی ستھرائی، پینے کے پانی اور دیگر تمام سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ یہاں تک کہ لنگر والے بھی پہنچ چکے ہیں اور کل سے کھانا فراہم کرنا شروع کر دیں گے، جب یاتریوں کی اکثریت جموں پہنچ جائے گی۔ لیکن بنیادی توجہ سیکورٹی پر ہے کیونکہ اس بار یاتری نواس اور اس کے آس پاس سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ خصوصی کمانڈوز کو تعینات کیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے 24 گھنٹے چوکسی رکھی جارہی ہے۔وہیں دوسری جانب سرینگرجموں قومی شاہراہ کے اہم مقامات پر نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے اور شہراہ پر بڑی تعداد میں نئے بنکر تعمیر کئے گئے ہیں تاکہ یاترا خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دی جائے۔ وہی لوگ بھی اس سال ہونے والی یاترا سے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔