کانگریس پارٹی تقسیم کرو اور حکومت کرو میں یقین رکھتی ہے بھاجپا جموں-ریاسی پارلیمانی سیٹ ریکارڈ فرق سے جیتے گی: رویندر رینہ

عظمیٰ نیوز سروس

جموں //جموں و کشمیر کے بی جے پی صدر نے عوامی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھاجپا جموں ریاسی پرلیمانی نشست ریکارڈ فرق سے جیت حاصل کر ئے گی ۔سرحدی علاقوں سلید، سلطان پور، کنہال، پلی موڑ، ادلیہار، چکڑا (کھیری-ریحل)، ستریاں ،بشنا-ارنیہ اور سچیت گڑھ کے سرحدی علاقوں میں روڈ شو کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا ہے، قوم کو مضبوط کیا ہے اور عوام کی خدمت کی ہے، قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اور عوام سے مودی حکومت کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ’’بی جے پی جموں-ریاسی پارلیمانی سیٹ ووٹوں کے ریکارڈ مارجن سے جیتے گی جبکہ انہوں نے ریلیوں میں لوگوں کے زبردست ردعمل اور جوش و خروش کے لئے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ملک کی معیشت اور سماجی تانے بانے کو تباہ کر دیا، جو 2014 میں تباہی کا شکار تھا، مودی جی نے ہر شعبے میں قوم کو اس حد تک مضبوط کیا کہ آج 2024 میں ہندوستان دنیا کی سپر پاورز میں سے ایک ہے۔بھاجپا سنیئر لیڈر نے کہاکہ ’’کانگریس پارٹی تقسیم کرو اور حکومت کرو میں یقین رکھتی تھی، برادریوں کے درمیان لڑائی کو فروغ دیتی تھی، عوام کے وسائل کو لوٹتی تھی اور مودی حکومت نے ان خراب طریقوں کو درست کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے فوج کو پاکستان کی طرف سے شروع کی گئی گولی باری میں جوابی فائرنگ کے احکامات کا انتظار کرنا پڑتا تھا لیکن اب مودی حکومت میں فوج پہلی گولی نہیں چلائے گی لیکن دوسری گولی چلانے کے لئے اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔رینہ نے مودی حکومت، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، ایم پی جگل کشور شرما، اور مقامی ایم ایل اے شام چودھری کو ان فیصلوں اور ’بنکرز‘ جیسے سیکورٹی سے متعلق تمام فیصلوں کا سہرا دیا۔رینہ نے ضرورت مندوں کے لئے آیوشمان گولڈن کارڈ، بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ، سوکنیا سمردھی یوجنا، اور دیگر اسکیموں جیسے اہم فیصلوں کا بھی ذکر کیا۔