کشتواڑ پولیس نے ضلع بھر میں تھانہ دیوس کا انعقادکیا

عاصف بٹ

کشتواڑ// کشتواڑ پولیس نے ضلع کشتواڑ کے پولیس سٹیشن کشتواڑ، چھاترو، اٹھولی، مڑواہ اور دچھن میں تھانہ دیوس کا انعقاد کیا۔تھانہ دیوس پروگرام کا انعقاد ضلع کے تھانوں میں ایس ایچ اوز اور گزیٹیڈ افسران نے ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ راجندر سنگھ کی نگرانی میں کیا۔ اجلاس میں پی آر آئی ممبران، سول سوسائٹیز کے ممبران، دکاندار ایسوسی ایشنز اور متعلقہ علاقوں کے معززین نے شرکت کی۔ تھانہ دیوس کا مقصد عوام کی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کرنا اور عام عوام کے صحت مند تعاون سے جرائم کی روک تھام اور سراغ لگانے میں پولیس و عوامی رابطوں کو بہتر بنانا ہے۔اجلاس کے دوران شرکاء کی جانب سے اٹھائے گئے متعدد مسائل کو موقع پر ہی حل کیا گیا۔ افسران نے عوام کی شکایات سنیں اور یقین دلایا کہ پولیس سے متعلقہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا اور فیڈ بیک رپورٹس کے ساتھ جلد از جلد ازالے کے لیے سول انتظامیہ کے ساتھ معاملات اٹھائے جائیں گے۔