کشتواڑ ضلع میں بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری سڑکیں زیر آب، تعلیمی ادارے اورسنتھن شاہراہ بھی دوسرے روز بھی بند

 عاصف بٹ

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے میدانی و بالائی علاقوں میں دوسرے روزبھی بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری رہاجسکے سبب درجہ حرارت میں نمایاں کمی درج کی گئی۔تفصیلات کے مطابق بالائی و میدانی علاقہ جات میں دوسرے روز بھی جم کر بارشیں ہوئی ۔مڑواہ ، واڑون ،دچھن ،بونجواہ، چھاتر و، کیشوان و دیگر مقامات پر دوسرے روز بھی بارشیں ہوتی رہیںجس سے جہاں درجہ حررات میں نمایاں کمی درج ہوئی ۔

 

 

کیشوان میں تیز بارشوں کے سبب درخت کرایہ کی عمارت میں قائم ڈسپنسری پر گرآیاتاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوالیکن بلڈنگ کو کافی نقصان پہنچا ۔دیگر مقامات پر بھی سڑکیں و گلی کوچے زیرآب آئے۔ وادی کشمیر کوکشمیر سے جوڑنے والی کشتواڑ اننتناگ قومی شاہراہ پر دوسرے روز بھی آمدورفت بند رہی ۔خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر سڑک کو آمدرفت کے قابل بنانے کیلئے کوئی کام نہ ہوسکا۔ وہیںمسلسل دوسرے روز بھی انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کو بند رکھا۔محکمہ کی جانب سے حکمنامہ جاری کیا گیا اور سبھی سکولوں کو بند کردیاگیا۔