کرناہ کے لاپتہ معمر شہری کی لاش سرینگر سے برآمد کرگل سڑک حادثے میں طالب علم جاں بحق

 اشفاق سعید

سرینگر/کنگن//کرناہ کے کنڈی علاقے کے ایک رہائشی ایک معمر شخص کی سرینگر میں لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ لالبازار پولیس کو لوگوں کی طرف سے علاقے میں ایک شخص پڑی ہونے کی اطلاع ملی جس کے بعد پولیس نے جائے وقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی طویل میں لیا اور طبی و قانونی کاروائیوں کیلئے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ ضروری لوازمات مکمل کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔ متوفی کی شناخت عبدالحمید شیخ کے طور پر ہوئی ہے، جو جمعرات سے لاپتہ تھا۔ متوفی کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ مذکورہ شخص کچھ عرصے سے علیل تھا اور اس کو لواحقین نے دماغی امراض کے ہسپتال سرینگر کاٹھی دروازہ لائے تھے جہاں سے وہ جمعرات کو لاپتہ ہو گیا تھا۔ اُنہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز سے تلاش کے بعد جمعہ کی دوپہر اس کی لاش نگین جیل کے قریب برآمد ہوئی۔ادھر کرگل ضلع کے اندو کالونی کے نزدیک ٹی سی پی پر ایک جے سی بی نے سکول جارہے دو طالب علموں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 16 سالہ طالب علم بشارت احمد ولد محمد فاروق ساکن شمشہ کھربوں خون میں لت پت ہوکر وہیں گرگیا اور موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ دوسرے طالب علم کو معمولی چوٹ آئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جے سی بی ڈرائیو جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے قصوروار ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور احتجاج کیا۔ اس دوران ایس ایس پی کرگل اور تحصیلدار کرگل نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور احتجاج کررہے لوگوں کو یقین دلایا کہ قصوروار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔