ڈی آئی جی، ڈی سی راجوری کا شاہدرہ دور | مہلوک محمد رازق کے اہل خانہ سے ملاقات کی

عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس راجوری تیجندر سنگھ اور ڈپٹی کمشنر راجوری اوم پرکاش بھگت نے مہلوک محمد رازق ولد محمد اکبر کے گھر کا دورہ کیا جو پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس راجوری کے دفتر میں جونیئر اسسٹنٹ کے طور پر کام کر رہے تھے۔22 اور 23 اپریل کی درمیانی شب شاہدرہ کے گاؤں کنڈا ٹوپہ میں ملی ٹینٹوںکے حملے میں فائرنگ سے وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ڈی آئی جی اور ڈی سی راجوری نے ہمدردی کا اظہار کیا اور غمزدہ کنبہ کے افراد سے تعزیت کی۔ان کے ہمراہ پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی تھے۔غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے افسران نے انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ڈی آئی جی راجوری نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ اس معاملے میں سخت کارروائی کی جائے گی۔افسران نے موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور مقامی سیکورٹی ایجنسیوں کو علاقے میں چوکسی رکھنے کی فوری ہدایات جاری کیں۔