پلیرہ میں شدید بارش ، سڑک ندی میں تبدیل

حسین محتشم

پونچھ//سرحدی ضلع پونس کی تحصیل منڈی کے پلیرہ علاقہ میں شدید بارشوں کے دوران سڑک میں پانی کی ندیاں بہہ گئیں۔بارش اور ندی نالوں میں طغیانی کی صورت حال پیدا ہوگئے اور تمام مناظر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ہیں۔اس دوران پلیرہ کے کملیان علاقہ میں سڑک پر سیلاب کی صورت حال پیدا ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے ایک بار پھر سے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ ہونچھ اور لیفٹننٹ گورنر کی انتظامیہ سے برہمی کا اظہار کیا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ بارہا انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سڑک کی خستہ حالت ہے نکاس آب درست نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے مکانات کو بھی خطرہ لاحق ہے اس لیے اس سڑک کی مرمت کی جائے لیکن انتظامیہ شاید کسی بڑے حادثے کے انتظار میں ہے۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری سے اپیل کی ہے کہ وہ خود سڑک کا جائزہ لیں اور اس کے بعد فوری اس سڑک کی مرمتی کی ہدایات جاری کریں تاکہ لوگوں کو باربار پیش آنے والی مشکلات سے نجات حاصل ہو سکے۔