مڑواہ میں گزشتہ ہفتے بارش سے مکان کو ہوا تھا نقصان محمد یوسف اہل خانہ کے ہمراہ منہدم مکان میں رہنے پر مجبور

عاصف بٹ
کشتواڑ// گزشتہ ہفتے ہوئی مسلسل بارشوں کے سبب جہاں متعدد مقامات پر بھاری تباہی مچا دی تھی وہیں ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقہ مڑواہ میں بھی رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ واقع ضلع ہیڈکوارٹر سے ڈیڑھ سو کلومیٹر دور سب ڈویژن مڑواہ میں 23 جون کو رونما ہوا جب بارشوں کے سبب محمدیوسف کا رہائشی مکان مہندم ہوگیا جو گزشتہ دس روز سے اپنے اہل وعیال کے ہمراہ اسی ٹوٹے ہوئے گھر میں رہ رہائش پذیر ہیں جو کبھی بھی زمین دوز ہو سکتا ہے۔مسلسل بارشوں کے سبب مکان کا ایک حصہ مکمل طور گرگیا ہے۔محمد یوسف نے بتایا کہ دو کنبے اس میں رہایش پذیر ہیں اور ہم گزشتہ کئی روز سے کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں اور خوف ہے کے کہیں بچا ہوا حصہ بھی نہ گرجائے، کیونکہ ہمارے پاس واحد یہ سہارا ہے۔ اگرچہ چند روز قبل صرف پٹواری حلقہ نے آکر مکان کے فوٹو لی تھی لیکن ابھی تک کوئی امداد نہ مل سکی ۔ انھوں نے انتظامیہ سے معقول معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ دوبارہ اپنے گھر کو تعمیر کرسکیں۔