مشتبہ نقل و حرکت کے بعد وسیع پیمانے پر تلاشی

عظمیٰ نیوز سروس

راجوری// علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد سیکورٹی فورسز نے راجوری کے شاہ پور کے جنگلاتی علاقوں میں وسیع تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔جس جنگلاتی علاقے میں تلاشی مہم شروع کی گئی ہے وہ ضلع کے بدھل پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔حکام نے بتایا کہ کچھ مخصوص اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ راجوری کے شاہ پور لارکوٹی جنگلاتی علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت ہوئی ہے جس کے بعد جموں و کشمیر پولیس اور ہندوستانی فوج نے مشترکہ آپریشن شروع کیا ہے۔حکام نے بتایا کہ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جنگل میں اور اس کے آس پاس وسیع پیمانے پر تلاشی لی جا رہی ہے۔آخری اطلاعات ملنے تک آپریشن جاری تھا۔