مرکزی وزیر داخلہ اوڑی میں ایس پی او کے اہل خانہ سے ملاقات

نیوز ڈیسک

اوڑی// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اوڑی کا دورہ کیا اور ایس پی او، کانسٹیبل مدثر شیخ کے اہل خانہ کا دورہ کیا جنہوں نے 25 مئی 2022 کو ناجی بھٹ کراسنگ آپریشن میں کلوز کوارٹر بیٹل(سی کیو بی) میںجیش محمد کے تین غیر ملکی ملی ٹینٹوںسے لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کردی۔ مدثر ،جموں و کشمیر پولیس کے بہادر خفیہ کارندوں کی ٹیم کا حصہ تھا جس نے ہندوستانی فوج کے 15آر آر کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے ذریعے امرناتھ یاترا کو نشانہ بنانے والے ملی ٹینٹوں کو روکا۔اہل خانہ سے ملاقات کے دوران، شاہ نے کہا کہ مدثر کا خاندان پولیس فورس اور کشمیر کے نوجوانوں کے لیے تحریک کا ایک بڑا ذریعہ ہے، جو دہشت گردی کی کھلی مذمت کرتے ہیں اور اپنے بیٹے کی شہادت کو قومی قربانی کے طور پر مناتے ہیں۔شہید مدثر غیر شادی شدہ تھے اور ان کے پسماندگان میں والد مقصود شیخ، والدہ شمیمہ بیگم، دو بہنیں اور تین بھائی ہیں۔