محکمہ شہری ترقی کے 16ملازمین کی اٹیچمنٹ منسوخ

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر // ہائوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے میونسپل کونسلوں کے سی ای اوز/ای اوز اور کشمیر ڈویژن کی کمیٹیوں کے حکم پر 16افسران/ اہلکاروں کی اٹیچمنٹ منسوخ کر دی ہے۔اس ضمن میں محکمہ نے کہا ہے کہ انتظامیہ کے مفاد میں، یہ حکم دیا جاتا ہے کہ کشمیر ڈویژن کی میونسپل کونسلوں/کمیٹیوںکے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز/ایگزیکٹیو آفیسرز کی طرف سے جاری کردہ مندرجہ ذیل عہدیداروں کی اٹیچمنٹ کو فوری طور پر منسوخ کیا جاتا ہے اور ان 16ملازمین کی پوسٹنگ اصل جگہ پر کی جارہی ہے۔ان ملازمین میں نثار احمد وار سمبل،عبدالمجیدبٹ ( ایم سی حاجن) ،یونس احمد ڈار ( ایم سی چاڑورہ)،جواہرہ (ٹائپسٹ) بارہمولہ، فاروقہ پروین( پانپور )،صدف جان( پلوامہ)،حسینہ( پانپور )،روف احمد میر(ڈرائیور) گاندربل،ہلال احمد ریشی( حاجن)، محمد ایوب بیگ ایم سی سنبل، امفیاز احمد لون کھریو ،محبوب الحق( بڈگام )،طارق احمد میر اونتی پورہ، فیاض احمد ڈار بانڈی پورہ،خورشید احمد ڈار(ڈیمولیشن گارڈ)چرار شریف اورمحمد اشرف کٹے بڈگام شامل ہیں۔