محکمہ تعمیرات عامہ کی غفلت کا شاحسانہ | سڑک پر 2 سال قبل پڑی پسی کو ہٹایا نہیں جا سکا

عظمیٰ نیوزسروس

سرنکوٹ// سنئی لور تا پنچایت گھر مڈل سنئی تک جانے والی سڑک کے دوسرے کلو میٹر پر گزشتہ دو برس سے پسی پڑی ہوئی ہے جبکہ تعمیر کیا گیا ڈنگا بھی منہدم ہو چکا ہے۔ نالی کا نام نشان تک موجود نہیں ہے اور سڑک مزید کھڈوں میں تبدیل ہو رہی ہے۔ مکینوں کے مطابق دو سال قبل موسلادھار بارش کی وجہ سے بابا عنایت شاہ بادشاہ کی درگاہ کے بالکل قریب پسی پڑی تھی لیکن اس وقت بھی لوگوں نے نجی طور پرمشین لگا کر سڑک کو واگزار کیا تھاتاہم محکمہ تعمیرات عامہ کو کئی مرتبہ مذکورہ معاملے پر بتایا گیا لیکن محکمہ نے کوئی کام عملی سطح پر نہیں کیا اور آج دو سال کا عرصہ گزرگیا ہے لیکن کو سڑک سے ملبے کو نہیں ہٹایا گیا اور نہ پختہ باندھ تعمیر کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ سرکار تعمیر و ترقی کے نام کڑرورں روپیے واگزار کر رہی ہے، زمینی سطح پر پیسے کو کہاں لگایا جا رہا ہے، کوئی خبر تک نہیں ہے۔ انھوں نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ محکمہ جلد از جلد پسی کو ہٹا کر مضبوط باندھ تعمیر کریں تاکہ مکینوں کے مکانوں تحفظ بخشا جا سکے‌۔