لولاب میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

 اشرف چراغ

کپوارہ//سیکورٹی فورسز نے لولاب کپوارہ میں ملی ٹینٹوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پردہ فاش کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس کے مطابق کنگور نالہ ٹکی پورہ علاقہ میں ایک پرانے ٹھکانے اور کچھ اسلحہ و گولہ بارود کی موجودگی کے حوالہ سے ایک مصدقہ اطلاع مو صول ہوئی جس کے بعد 6جون کی چیر کوٹ میں تعینات 28آر آر نے فوری طور مذکورہ علاقہ میں تلاشی مہم شروع کی تاہم کوئی نتیجہ سامنے نہیںآ یا ۔

 

 

 

بدھ کے روز فوج نے دو بارہ تلاشی کارروائی کی اور کنگور نالہ میں خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگایا۔یہاں سے روسی ساخت یو بی جی ایل 1،یو بی جی ایل گرینیڈ 1،چینی ساخت کے 6 دستی بم ،2چینی گرینیڈ ،47روانڈ گولیا ں ،پوچ ایک شامل ہیں ۔فوج کا کہنا ہے کہ اس کامیابی سے ملی ٹینٹوں کی مشتبہ مہم جوئی اور علاقہ میں امن و سکون خراب کرنے کی ان کی مذموم کوششوں کو روک دیا گیا ۔