لام، نوشہرہ میں بکروالوں کیساتھ بات چیت

 عظمیٰ نیوزسروس

نوشہرہ//فوج نے لام، نوشہرہ کے بکروالوں کے لیے ایک بات چیت اور منی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس بات چیت کا مقصد انہیں مختلف سرکاری سکیموں، ان کے بچوں کے لیے سکالرشپ، بینک قرضوں اور مالیاتی پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کرنا اورملک دشمن عناصر کی کسی بھی سرگرمی / تحریک کے خلاف موثر تدارک کے لیے بکروالوں کے ساتھ قریبی تال میل قائم کرناتھا۔بکروال دور دراز علاقوں کے بارے میں سیکورٹی فورسز کو اہم معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ میڈیکل کیمپ میں مفت مشاورت، ادویات اور صحت سے متعلق آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ اس بات چیت میں 38 بکروالوں نے شرکت کی۔