غلام حسن کلو سے اظہار ہمدردی | نیشنل کانفرنس واپنی پارٹی کی تعزیت

نیوز ڈیسک
سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہنہ مشق صحافی غلام حسن کلو کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیاہے ۔ انہوں نے مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی ۔ ڈاکٹر فاروق نے ٹیلی فون پر غلام حسن کلو کے ساتھ رابطہ کرکے تعزیت کی ۔ پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی کی قیادت میںایک وفد نے غلام حسن کلو کے گھر جاکر تعزیت کی ۔ اس موقع پر مرحومہ کے حق میں فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ان کے ہمراہ پارٹی لیڈران حسنین مسعودی، ایڈوکیٹ شوکت میر، سید توقیر احمد اور فاروق احمد شاہ بھی تھے۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصطفی کمال ، ترجمانِ اعلیٰ تنویر صادق اور ریاستی ترجمان عمران نبی ڈار نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ اپنی پارٹی کے میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی نے غلام حسن کلو کے گھر واقع حیدر پورہ جاکر ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی۔ اندرابی نے اس سانحہ پر کلو خانوادے اور دیگر افراد خانہ کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں غلام حسن کلو کی اہلیہ کی وفات کی خبر سن کر دکھ پہنچا ۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنی پارٹی متاثرہ کنبے کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ نان گزٹیڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسو سی ایشن سکمز(نگوا)اورجموں وکشمیر ایمپلائز کانفرنس کے صدر اشتیاق بیگ نے غلام حسن کلو کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔