عام آدمی پارٹی نے عہدیداروں کی دوسری فہرست جاری کی نئی تنظیمی تشکیل سے جموں وکشمیر میں پارٹی کو فروغ ملے گا : منیش کوشک

جموں// یوتھ ونگ سمیت مختلف اکائیوں کے عہدیداروں اور چیئرپرسنوں کی پہلی فہرست جاری کرنے کے بعد، عام آدمی پارٹی نے جمعرات کو جموں و کشمیر میں عہدیداروں کی دوسری فہرست جاری کی جس میں دونوں صوبوں میں مختلف یونٹوں کے ضلعی صدر، نائب صدور اور دیگر عہدیدار شامل تھے۔پارٹی کی طرف سے یہ فہرست جموں و کشمیر میں پارٹی کے کام اور سیاسی حالات کے تجزیہ اور تقرری کے عمل کو حتمی شکل دینے کے بعد جاری کی گئی ہے۔یہ فہرست منیش کوشک جو کہ عام آدمی پارٹی کے آرگنائزیشن بلڈنگ انچارج ہیں اْن کی منظوری کے بعد جاری کی گئی ہے۔عام آدمی پارٹی کی طرف سے آج جاری کردہ اس دوسری فہرست کے مطابق، راج کمار کو صدر اور امرناتھ ٹھاکر کٹھوعہ دیہی ضلع کے سنگٹھن پربھاری مقرر کئے گئے، سرپنچ اور ایڈووکیٹ شاہین بھٹی کو صدر اور رخسار اعجاز شاہ کو راجوری شمالی ضلع کا سنگٹھن منتری مقرر کیا گیا، دکشت گپتا کو صدر اور سریش بھگت کو جموں اربن ضلع کا سنگٹھن منتری مقرر کیا گیا، سونو ٹھاکر کو صدر اور شیخ ایاز کو ضلع ریاسی کا سنگٹھن منتری مقرر کیا گیا، محمد ظفر اللہ کو صدر اور شادی لال کو ضلع کشتواڑ کا سنگٹھن منتری مقرر کیا گیا۔اسی طرح عام آدمی پارٹی نے جموں صوبے میں آٹو رکشا یونین کو بھی نامزد کیا جس میں امیت لینگر کو صدر اور پروین گپتا کو سنگٹھن منتری مقرر کیا گیا ہے۔

 

اسی طرح ڈاکٹر بھوپندر سنگھ کو عام آدمی پارٹی کے ڈاکٹرس ونگ کا صدر اور ڈاکٹر راجندر تھاپا کو سنگٹھن منتری کے طور پر مقرر کیا گیا جبکہ یشپال کنڈل اور گوراب سرنگل عام آدمی پارٹی کے ایس سی ونگ کے صدر ہیں اور سنسار چند سنگٹھن منتری مقرر کئے گئے۔جموں صوبے میں عام آدمی پارٹی کے شنکر سنگھ چب کو کسان ونگ کا صدر اور شام لال چودھری کو نائب صدر مقرر کیا گیا۔ عہدیداروں کی اس دوسری فہرست میں عام آدمی پارٹی نے حکیم محمد روح اللہ غازی کو بڈگام ضلع یونٹ کا صدر اور ممتاز نذیر بھٹ کو نائب صدر مقرر کیا گیا جبکہ غلام محمد لون کو کپواڑہ ضلع کا صدر اور لال زیب خان، مشتاق احمد شیخ, چوہدری ریاض احمد طاس، غلام نبی شاہ، اشرف شاہ اور محمد صدیق شیخ نائب صدور مقرر کئے گئے۔اننت ناگ ضلع یونٹ میں، عام آدمی پارٹی نے میر مدثر رشید کو ضلع صدر اور نذیر احمد بھٹ، عبدالحماد بٹ اور سید مدثر نائب صدور مقرر کیے گئے۔اپنے بیان میں عام آدمی پارٹی کے آرگنائزیشن بلڈنگ انچارج شری منیش کوشک نے کہا کہ عہدیداروں کی پہلی فہرست 10 ستمبر کو جاری کی جاچکی ہے جبکہ یہ دوسری فہرست ہے اور عام آدمی پارٹی کا اب جموں و کشمیر میں ایک مضبوط تنظیمی ڈھانچہ ہے جس میں عام آدمی پارٹی لیڈران اور رضاکار جموں و کشمیر میں عام آدمی پارٹی کی چھتری تلے سیاسی اصلاحات کے سفیر بننے کے لیے پیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ مضبوط تنظیمی ڈھانچہ جموں و کشمیر میں پارٹی سرگرمیوں کو فروغ دے گا اور وہ دن دور نہیں جب عام آدمی پارٹی کامیابی کا جھنڈا لہرائے گی جیسا کہ اس نے دہلی اور پنجاب میں کیا اور جیسا کہ وہ ہماچل پردیش اور گجرات میں کرنے جا رہی ہے۔