سٹوکس ٹی20ورلڈ کپ سے دستبردار

 عظمیٰ سپورٹس ڈیسک

لندن //دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کے سپراسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے 2024 کے ٹی20 ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔32سالہ آل راؤنڈر نے کہا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ میں بھرپور طریقے سے شرکت کے لیے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بین اسٹوکس نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ اور ٹی20 ورلڈ کپ میں عدم شرکت ایک ایسے قربانی ہے جو مجھے ایسا ا?ل راؤنڈر بنائے گی جو میں مستقبل میں بننا چاہتا ہوں۔نومبر میں گھٹنے کی سرجری کے بعد سے بین اسٹوکس کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور انہوں نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں باؤلنگ بھی کی لیکن اس کے باوجود انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ اور پھر اب ٹی20 ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔تاہم اسٹوکس نے اب ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے اپنے کھیل پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی مکمل توجہ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے چھ ٹیسٹ میچز پر ہے جس میں وہ بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں سے بہترین کھیل پیش کرنے کے خواہاں ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا ا?غاز 10 جولائی سے ہو رہا ہے اور چونکہ یہ سیریز ورلڈ کپ کے محض 10 دن بعد ہے تو اس لیے انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔اسٹوکس نے کہا کہ میں سخت محنت کر کے اپنی باؤلنگ فٹنس حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہوں تاکہ کھیل کے تمام فارمیٹس میں ایک مکمل آل راؤنڈر کا کردار ادا کرسکوں۔بین اسٹوکس نے 2022 میں اپنی ٹیم کی ٹی20 ورلڈ کپ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا جہاں انہوں نے سری لنکا کے خلاف 42 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچایا تھا تو میلبرن میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے فائنل میں 52 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی تھی۔