کشمیری پیرا کرکٹر عامر حسین آرینز کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//جموں کشمیر پیرا کرکٹ ٹیم کے کپتان عامر حسین نے آرینز گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ادارے کاحصہ بن کر بہت خوش ہوں۔عامر کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کے ساتھ دوستی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ یہی نہیں، ہندوستان کے امیر ترین کاروباری گھرانے اڈانی گروپ نے بھی ٹویٹ کر کے عامر کی کرکٹ کیلئے محنت اور لگن کو سراہا ہے۔ چندی گڑھ پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرینس گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے کہا کہ وہ ہندوستان کے نوجوانوں کیلئے سب سے بڑے محرک ہیں۔ ہم پچھلے کچھ سالوں سے ان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور آخر کار ہم نے انہیں آرینز گروپ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عامر نے ڈاکٹر انشو کٹاریہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دہائی سے وہ کئی میڈیا پلیٹ فارمز سے گزرتے ہوئے آرینز گروپ آف کالجز سے واقف تھے۔ میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ 3500 طلبہ میں سے 2000 سے زیادہ کشمیری طلبہ آریانز میں زیر تعلیم ہیں۔ میں نے خوشی محسوس کی جب آرینز گروپ نے مجھے برانڈ ایمبیسیڈر بننے کی پیشکش کی۔ اب یہ میری خوشی کی بات ہے کہ میں کشمیر سے باہر بھی جے کے کے نوجوانوں سے جڑوں گا۔عامر نے کہا کہ کل میں نے آرینز کیمپس کا دورہ کیا اور مجھے 20 ایکڑ پر پھیلے سرسبز و شاداب کیمپس میں انجینئرنگ، نرسنگ، لاء، فارمیسی، پیرامیڈیکل، فزیوتھراپی، مینجمنٹ، ایجوکیشن، مینجمنٹ میں زیر تعلیم جے کے طلباء کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ وہ نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ اختراعات، ثقافتی، کھیلوں وغیرہ میں بھی اچھا کام کر رہے ہیں۔ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے کہا کہ آرینز گروپ 2007 میں قائم کیا گیا تھا، جو چٹکارا یونیورسٹی کے پیچھے، چندی گڑھ پٹیالہ شاہراہ پر راج پورہ کے قریب واقع 8 مختلف کالج چلا رہا ہے، گزشتہ 17 سالوں سے گروپ چندی گڑھ کے علاقے میں تعلیم فراہم کر رہا ہے اور انجینئرنگ، قانون، نرسنگ، سمیت مختلف کورسز پیش کر رہا ہے۔