آئی پی ایل میچ کے ٹکٹوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال

 یو این آئی

دھرم شالہ// پنجاب اور چنئی کے درمیان میچ 5 مئی کو ہماچل پردیش کے دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ ایسے میں کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے شائقین کو ٹکٹ نہیں مل پا رہے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دھرم شالہ میں ہونے والے آئی پی ایل کے دو میچوں کو لے کر لوگوں میں کافی جوش و خروش ہے۔ تاہم کچھ لوگ ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے مایوس بھی ہو رہے ہیں۔زیادہ مانگ کی وجہ سے لوگوں کو ٹکٹ حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ اس لیے جن لوگوں کو ٹکٹ مل رہا ہے ان کو بھی زیادہ قیمت ادا کرنی پڑرہی ہے۔واضح رہے کہ پنجاب اور چنئی کے درمیان میچ 5 مئی کو دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ ایسے میں کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے شائقین کو ٹکٹ نہیں مل پا رہے ہیں۔حالات ایسے ہیں کہ لوگ ٹکٹ کے لیے لڑ رہے ہیں۔ آئی پی ایل میچز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے لیکن ویب سائٹ پر ٹکٹوں کی بکنگ کرکٹ شائقین کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں۔ ڈیمانڈ زیادہ ہونے کے باعث ایک طرف فرنچائزز نے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے تو دوسری طرف بہت سے لوگ ٹکٹ حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔ سستے ٹکٹوں کو 500 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔