سوپور اور سرینگر میں کارروائیاں لشکرکے5ہائبرڈ ملی ٹینٹوں گرفتار، بھاری اسلحہ ضبط: پولیس

غلام محمد+بلال فرقانی

سوپور +سرینگر// پولیس نے سوپور اور بمنہ علاقوں میں لشکر طیبہ یا اسکی ذیلی شاخ ٹی آر ایف کے 5 ہائبرڈ ملی ٹینٹوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان رشید مشتاق گنائی ولد مشتاق احمدساکن امرگڑھ، عامر شفقت میر ولد محمد شفیع میر ساکن امر گڑھ اور طاہر نثار شیخ ولد نثار احمد شیخ ساکن باغ رحمت سوپور کو شام 6بجکر 40منٹ پر تکیہ بل کرانکشون کالونی میں پی سی سوپور، 52 آر آر، 177 اور بٹالین آر پی ایف پر مشتمل ایک مشترکہ ناکا پارٹی نے روکا گیا۔پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ دھرنمبل سے تکیہ بل کی طرف آنے والے تینوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی فورسز نے انہیں “حکمت سے” پکڑ لیا۔ پولیس نے بتایا کہ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے دو پستول، دو میگزین، 10 پستول کے راؤنڈ، 1 ہینڈ گرنیڈ، اور ایک اے کے 47 رائفل برآمد ہوئی۔”

 

ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ گرفتار افراد لشکر طیبہ کے غیر زمرہ کے ملی ٹینٹ ہیں، جو سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ اس کے مطابق متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن تارزو میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ادھرپولیس نے جمعرات کو سرینگر میں لشکر طیبہ کی ذیلی شاخ ٹی آر ایف سے وابستہ دو ہائبرڈ ملی ٹینٹوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ۔ پولیس اور 50آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے دو ہائبرڈ جنگجووں کو گرفتار کیا۔ جن کی شناخت کھریو پانپور کے رہائشی نوید شفیع وانی اور کدلہ بل پانپور کے فیضان رشید تیلی کے طور ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ان کے قبضے سے اسلحہ/گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور مجرمانہ مواد برآمد ہوا ہے، جن میں 4 پستول، لائیو راوند، 16 جیلیٹن اسٹکس، گرینیڈ وغیرہ شامل ہیں۔دونوں کی گرفتاری بمنہ علاقے سے کی گئی اور انکے خلاف کیس رجسٹر کرلیا گیا ہے۔