سنیل نارائن کی ویسٹ انڈیز ٹیم میں واپسی کا اشارہ

 یو این آئی

کولکتہ// کولکتہ نائٹ رائڈرس کے مایہ ناز بلے باز سنیل نارائن کی موجودہ فارم کے بارے میں قیاس آرائیاں اور اشارے ہیں کہ وہ آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں واپسی کریں گے ۔ کے کے آر اورآر آر کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بعد نارائن نے کہا، “ابھی تو فی الحال میں نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے ، لیکن دیکھتے ہیں مستقبل میں کیا ہوتا ہے ۔” ویسٹ انڈیز کے ٹی-20 کپتان اور اس میچ میں نارائن کے حریف روومین پاول نے بھی کل کے میچ کے بعد اعتراف کیا کہ وہ مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ نارائن اپنا فیصلہ بدلیں۔ انہوں نے کہا، پچھلے 12 مہینوں سے میں مسلسل نارائن کے کان میں سرگوشی کر رہا ہوں کہ انہیں ریٹائرمنٹ سے باہر آنا چاہیے ۔ حالانکہ وہ کسی کی نہیں سنتے ۔ میں نے اس بارے میں کیرون پولارڈ، ڈوین براوو اور نکولس پورن سے بھی بات کی ہے ۔ امید ہے کہ ٹیم کا انتخاب ہونے تک نارائن اور سب مل کر اس پر فیصلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا حوصلہ بہت بلند ہے ۔ یہاں تک کہ جب میں نہیں کھیل ہوتا ہوں تب بھی ٹیم مینجمنٹ کے لوگ مجھ سے واضح کر بات کرتے ہیں۔ میں نے انہیں بتایا ہے کہ میں ویسٹ انڈیز کے لیے چوتھے یا پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرتا ہوں اس لیے مجھے بھی اوپر بھی بھیجا جا سکتا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ نارائن نے گزشتہ سال نومبر میں ریٹائرمنٹ لے لیا تھا اور کہا تھا کہ وہ گھر بیٹھ کر ٹی 20 ورلڈ کپ کا لطف اٹھائیں گے ۔