سنئی سرنکوٹ میں الگ الگ حادثات | 4 نوجوان زخمی، علاج جاری، معاملہ درج

عظمیٰ نیوزسروس

سرنکوٹ//سب ضلع سرنکوٹ کے علاقہ سنئی میں دو الگ الگ حادثات رونما ہوئے جن میں چار افراد زحمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بتایا جا رہا ہےکہ موٹر سائیکل زیر نمبر ۔9940پر دو افراد سوار تھے جنہیں بغیر نمبر پلیٹ کے ٹریکٹر نے زور دار ٹکر ماردی جسکے نتیجے میں دو لوگ شدید زخمی ہو گئے جنہیں مقامی لوگوں کی مدد سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ میںبھرتی کیا گیا ہے۔ ان کی شناخت جا وید اقبال ولد عاشق حسین عمر 28سال ساکنہ سانگہ، ہارون احمد ولد محمد رشید عمر 20سال ساکنہ سانگلہ کے طور ہوئی ہے۔ وہیں ٹریکٹر ڈرائیور انجم چوہدری ولد عثمان غنی ساکنہ پوٹھ کے طور پر ہوئی ہے۔ دوسری طرف جموں پونچھ شاہراہ سنئی کے مقام پرہی ایک سویفٹ کار زیر JK12B-1038 اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جا گری جسکے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے جن کا علاج و معالجہ سرنکوٹ ہسپتال میں جاری ہے جن کی شناخت شاہد حسین شاہ ولد سرور شاہ ساکنہ موڑا بچھائی ،شعیب مجید ولد عبدالمجید ساکنہ کلرکٹل تحصیل سرنکوٹ کے طور ہوئی ہے۔پولیس تھانہ سرنکوٹ میں دونوں مذکورہ معاملات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔