سرنکوٹ کے گاؤں پھاگلہ وارڈ نمبر چار کے عوام کا احتجاج بنیادی سہولیات نہ ہونے پر الیکشن بائیکاٹ کا کیا اعلان

حسین محتشم

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے سرنکوٹ کے گاؤں پھاگلہ کے وارڈ نمبر چار کے عوام کی جانب سے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین نے ضلع وتحصیل انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے غم و غصہ کا اظہار کیا۔مظاہرین نے کہا کہ نہ تو ان کے علاقہ میں سڑک کی سہولت ہے نہ بجلی نہ پانی اور سکولوں کی حالت بھی بدتر ہے۔انہوں نے کہا کہ بارہا حکام کی توجہ دلانے کے باوجود ان کے علاقے میں بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں جس کو دیکھتے ہوئے گاؤں کے عوام نے فیصلہ کیا ہے۔ کہ وہ پارلیمانی انتخابات سے بائیکاٹ کریں گے۔ مظاہرین نے محکمہ بجلی، محکمہ جل شکتی، محکمہ تعلیم اور دیگر محکمہ جات کے مخالف جہاں نعرے لگائے وہیں انہوں نے ہندوستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔اس دوران مقررین نے ان کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کامطالبہ کیا۔