سانبہ سرحد پر فائرنگ سرحد پار سے گھسنے والاشخص ہلاک

نیوز ڈیسک

جموں// ایک مشتبہ پاکستانی دراندازی کو جمعرات کی علی الصبح جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد (کے ساتھ بی ایس ایف کے دستوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح تقریباً 2:50 بجے سانبہ سیکٹر میں منگو چک سرحدی چوکی کے قریب پیش آیا۔بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک ترجمان نے کہا،جمعرات کو ابتدائی ساعتوں میں، چوکس بی ایس ایف کے دستوں نے ایک شخص کی مشتبہ نقل و حرکت دیکھی، جس نے پاکستان کی طرف سے، سانبہ کے علاقے میں آئی بی کو عبور کیا،اسے فوجیوں نے چیلنج کیا لیکن درانداز سرحد پر باڑ کی طرف بڑھتا رہا۔ ترجمان نے بتایا کہ فورسز نے فائرنگ کی جس سے وہ مارا گیا۔بی ایس ایف نے سانبہ سیکٹر میںسرحد کے ساتھ تلاشی مہم شروع کی ہے کیونکہ آگے کے علاقے میں گھسنے والے کی لاش پڑی ہے۔جموں ڈویژن میں ہندوستان-پاکستان سرحد کے ساتھ دو دنوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔بدھ کے روز، فوج نے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ تین ملی ٹینٹوںکی گرفتاری کے ساتھ دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا جن سے اسلحہ اور منشیات کی ایک بڑی کھیپ برآمد ہوئی، انہیںفائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔