ریاسی میں ملی ٹینٹوں کا ٹھکانہ فورسز نے تباہ کردیا، اسلحہ ضبط

 عظمیٰ نیوز سروس

جموں//جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع میں ہفتہ کو ملی ٹینٹوںکے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا گیا، جس کے نتیجے میں کچھ مجرمانہ مواد ضبط کیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران ارناس سب ڈویژن کے دلاس برنیلی علاقے میں اس ٹھکانے کا پردہ فاش کیا گیا، جسے اس کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے پر شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹھکانے سے دو ڈیٹونیٹرز، اے کے اسالٹ رائفل کے 12 رانڈ، ایک ایک آئی ای ڈی سے چلنے والا ٹیپ ریکارڈر اور کیلکولیٹر، ایک بیٹری اور چند کنیکٹنگ تاریں برآمد ہوئی ہیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس موہتا شرما نے کہا کہ علاقے میں تلاشی مہم ابھی بھی جاری ہے۔