جے کے اے ایس میں کامیابی حاصل کرنے والاپولیس آفیسر کا بیٹا   | ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ کی مبارکبادو سراہنا

جموں// ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے سمیر ابراہیم چودھری ولد ایس پی محمد ابراہیم کو جے کے اے ایس کے مقابلہ جاتی امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے سراہا ۔ سمیر ابراہیم چودھری نے سنیچر سہ پہر پولیس ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی پی سے ملاقات کی۔ڈی جی پی نے سمیر اور اہل خانہ کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ ڈی جی پی نے امید ظاہر کی کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی بہترین طریقے سے خدمت کریں گے۔ انہوں نے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ اور جموں و کشمیر پولیس ویوز ویلفیئر ایسوسی ایشن (پی ڈبلیو ڈبلیو اے) کی چیئرپرسن ڈاکٹر روبندر کور نے جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں 74ویں یوم جمہوریہ پریڈ کے موقع پر جموں و کشمیر پولیس کے پائپ بینڈ اور براس بینڈ نے تمام فورسز بینڈ دستوں میں بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔معلوم رہے جموں و کشمیر پولیس کے پائپ بینڈ اور براس بینڈ نے تمام فورسز بینڈ دستوں میں بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اسکول بینڈز میں جے کے پی پی ایس جموں بینڈ نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور اسکول کے دستے کے زمرے میں جموں و کشمیر پولیس پبلک اسکول (جے کے پی پی ایس) میران صاحب میں لڑکیوں کے دستے نے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ اسکول کے لڑکوں کے دستے نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح سرینگر میںیوم جمہوریہ کی پریڈ میں جموں و کشمیر پولیس پائپ بینڈ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ JKPPS بمنہ سرینگر کے لڑکوں کے دستے نے اپنے اپنے زمروں میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ اور جموں و کشمیر پولیس ویوز ویلفیئر ایسوسی ایشن (پی ڈبلیو ڈبلیو اے) کی چیئرپرسن ڈاکٹر روبندر کور نے