جموں و کشمیر میں ہیونڈائی نیٹ ورک کی توسیع | گریٹر کیلاش میںنئی ڈیلرشپ کا افتتاح کیا

عظمیٰ نیوز سروس
جموں//ہیونڈائی موٹر انڈیا لمیٹڈ (HMIL)نے منگل کو NH44 گریٹر کیلاش جموں میں واقع’Fairdeal Automotive Hyundai’کے ایک نئے شوروم کا افتتاح کیا۔ سلیم بخشی اور روہت گنڈوترا کے ذریعہ شروع کیا گیا یہ شوروم جدید ترین سہولیات سے لیس ہے جو تقریباً 36800 مربع فٹ کے کل تعمیر شدہ علاقے میں پھیلی ہوئی ہے۔ نئی ڈیلرشپ کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے یون بوک ہوانگ، ایڈوائزر گروپ نارتھ زون ہیونڈائی موٹر انڈیا لمیٹڈ اور انیش اگروال، زونل بزنس ہیڈ نارتھ زون نے کہا کہ ’’جموں ہیونڈائی کیلئے سب سے اہم بازاروں میں سے ایک ہے‘‘۔انہوں نے کہاکہ ’ ہمیں اپنے ڈیلر پارٹنر کی نئی سہولت کا’جموں‘ شہر میں افتتاح کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، جو ہندوستان میں ہمارے شوروم نیٹ ورک کو 601 تک لے جائے گا۔