بجبہاڑہ میں گولی چلی، بہاری مزدورہلاک نائنہ سنگم میں 2افراد اسلحہ سمیت گرفتار

 عارف بلوچ

 

اننت ناگ// بجبہاڑہ میں ملی ٹینٹوں نے ایک بہاری مزدور کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ادھر سیکورٹی فورسز نے نائنہ سنگم علاقے میں 2مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جن کی تحویل سے اسلحہ بر آمد کیا گیا۔جبلی پورہ بجبہاڑہ میں رات قریب پونے 9بجے مسلح ملی ٹینٹوں نے ایک بہاری مزدور راجہ شاہ ولد شنکر شاہ کو نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ خون میں لت پت ہوکر گر گیا۔

 

اسے مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔واقعہ کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشیاں شروع کیں۔ ادھر فوج نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا،” ایک مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے،نائنہ سنگم بجبہاڑہ میں فوج اور پولیس کی طرف سے ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا، جس کے بعد دو مشتبہ افراد34سالہ سمیر احمد ڈار ولد عبدالغنی ڈار ساکن جی بی خلیل سنگم بجبہاڑہ اور وسیم احمد وانی ولد محمد اکرم وانی ساکن صف نگری شوپیان کو گرفتار کیا اور اُن کے قبضے سے ہتھیار اور ایک دستی بم اور دیگر گولہ بارود برآمد کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک پستول، دو میگزین، آٹھ پستول رائونڈس،ہینڈ گرینیڈ ایک، اے کے 47رائونڈس 20 اور 30اے کے 47رائونڈس شامل ہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس زیر نمبر 82/2024درج کیا ہے۔