بانہال میں بلاک دیوس کا اہتمام | ڈپٹی کمشنر رام بن نے عوامی مسائل سنے

محمد تسکین
بانہال // ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت نے بدھ کے روز بانہال میں بلاک دیوس میں شرکت کی اور اس موقع پر لوگوں کی طرف سے پیش کی گئی مشکلات کو سنا اور انہیں معاملات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ان کے ہمراہ ایس ایس پی رام بن موہتا شرما اور دیگر افسران اور پنچایتی نمائندے بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے ایس ایس پی رام بن موہتا شرما کے ہمراہ قصبہ بانہال کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر رام بن نے اپنے دکانوں سے باہر فوٹ پاتھ پر سامان لگانے والوں کے خلاف جرمانے عائد کرنے اور آئندہ خلاف ورزیوں کی صورت میں دکانوں کو سیل کرنے کی وارننگ بھی دی گئی۔ عوام کے کئی وفود نے ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام اور دیگر افسران سے ملاقات کی۔