اے آئی آرمیں ایلین کو پہلی رینک حاصل ، 25708 طلباء نے جے ای ای ایڈوانسڈ کیلئے کوالفائی کرلیا

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//ایلن کے طالب علم نیل کرشنا نے JEE2024میںاے آئی آرکی پہلی رینک حاصل کرلی ہے جبکہ ادارے کے 25708 طلباء نے JEE ایڈوانسڈ کیلئے کوالفائی کرلیا ہے۔ایلن کے طالب علم نیل کرشنا (مہاراشٹر)نے جے ای ای 2024 امتحان میں آل انڈیا رینک 1 حاصل کیا ہے جبکہ ادارے کے 34 طلباء نے ٹاپ 100 AIR میں جگہ بنائی ہے اور 25708 طلباء جے ای ای ایڈوانسڈ کے اہل ہیں۔نیل کرشنا نے اپنے سفر کے بارے میں کہا’’جب میرا سفر ایلن کیرئیر انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ 11 ویںجماعت میں شروع ہوا، تو پہلے ایک یا دو مہینوں میں، مجھے ایک چھوٹے چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔ میرا مطلب ہے، 10 ویںکے مقابلے میں 11 ویں اور 12 ویں کا نصاب کافی وسیع ہے، اسلئے مجھے شروع میں کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن میں نے اپنی پڑھائی کو مسلسل جاری رکھا‘‘۔انہوں نے کہا’’جے ای ای جیسے امتحان کو پاس کرنے کیلئے واضح تصورات کا ہونا بہت ضروری ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ایلن کی رہنمائی میں میری صلاحیتوں کو نکھارا گیا اور میں ہر چیلنج کے ساتھ مضبوط ہو کر ابھرا‘‘۔انہوں نے اپنے ساتھیوں کومشورہ دیا کہ اپنا ہدف مقرر کریں اور اپنی تیاری کو جاری رکھیں۔ اپنے مضامین کا حقیقی دلچسپی کے ساتھ مطالعہ کریں تاکہ وہ بوجھ محسوس نہ کریں۔ ایلن کے ڈائریکٹر نوین مہیشوری نے کہا کہ ایلن کے 34 طلباء نے ٹاپ 100 اے آئی آر میں جگہ بنائی ہے جبکہ 19 طلبہ نے مجموعی طور پر 100 فیصد حاصل کیے ہیں۔ ایلن کے 25708 طلباء جے ای ای ایڈوانسڈ کے اہل ہیں۔انہوں نے کہا کہ 100 فیصد حاصل کرنے والوں میں نیل کرشنا، دکشیش مشرا، آدتیہ کمار، محمد سفیان، ہمانشو تھلور، اکشت چاپلوٹ، میت وکرم بھائی، پریانش پرانجل، ہمانشو یادو، سانوی جین، سائنا سنہا، وشارد سریواستو، سائنا ونیت کلوند، وشارد سریواستو، سائنا ونیت کلوند، ، ایشان گپتا، پروان پاٹل، آرکیٹ راہول اور آدیشویر سنگھ شامل ہیں۔