اننت ناگ-راجوری نشست آزاد الیکشن نہیں لڑیں گے

 عظمیٰ نیوز سروس

اننت ناگ// ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) چیئرمین غلام نبی آزاد نے بدھ کو کہا کہ وہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔پارٹی صدر محمد امین بٹ نے کہا کہ پارٹی نے اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ آزاد اننت ناگ-راجوری سیٹ سے لوک سبھا انتخابات نہیں لڑیں گے۔محمد سلیم پرے نے کہا”میں اپنی پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے امیدوار نامزد کیا، یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے جموں و کشمیر کے لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے‘‘ ۔