منڈی میں لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

عشرت حسین بٹ

پونچھ// ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں ایک لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ منڈی کے علاقہ ڈنوگام سے ایک لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ امتیاز احمد ولد بشیر احمد ساکنہ ڈنوگام تحصیل منڈی ضلع پونچھ رواں ماہ کی 22تاریخ سے اپنے گھر سے لاپتہ تھا اور اسی روز سے متوفی کا موبائل فون بھی بند تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ نوجوان کی لاش چھ روز بعد ڈنوگام سے برآمد ہوئی ہے، جسے پولیس نے قبضہ میں لے کر سب ضلع ہسپتال منڈی منتقل کر دیا ہے جہاں طبی و قانونی کاروائیاں انجام دی جائیں گی۔