ریڈوانی کولگام میں فائرنگ کا تبادلہ، جھڑپ دوبارہ شروع

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں بدھ کی دوپہر ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین گولیوں کے مختصر تبادلے بعد آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریڈوانی پائین علاقے میں منگل کو ہوئی جھڑپ کے مقام پر ، جہاں دو لشکر جنگجو مارے گئے تھے، بدھ کی دوپہر ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین دوبارہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹ مخالف آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے اور فرار ہونے کے تمام راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک روانہ کر دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یاد رہے کہ ریڈوانی پائین علاقے میں بدھ کو ہوئی ایک جھڑپ میں انتہائی مطلوب لشکر کمانڈر سمیت لشکرِ طیبہ کے دو جنگجو مارے گئے تھے۔