شوپیاں میں منشیات فروش کے گھر پر چھاپہ، ممنوعہ مواد، نقدی رقم بر آمد: پولیس

یو این آئی

شوپیاں// منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک منشیات فروش کے رہائشی مکان پر چھاپے کے دوران ممنوعہ مواد اور بھاری نقدی رقم بر آمد کی ہے۔
منشیات فروش کی شناخت فاروق احمد کوکہ ولد غلام حمد ساکن ملہورہ وچھی کے طور پر کی گئی ہے۔
شوپیاں پولیس نے بدھ کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘شوپیاں پولیس نے ایگزیکیٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں ایک منشیات فروش کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا’۔
انہوں نے کہا: ‘اس دوران 2 کلو 970 گرام چرس پاؤڈر جیسا ممنوعہ مواد اور6 لاکھ روپیے نقد بر آمد کئے گئے’۔
بیان میں منشیات فروش کی شناخت فاروق احمد کوکہ ولد غلام حمد ساکن ملہورہ وچھی کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔