پونچھ حملہ: کئی علاقوں میں پانچویں روز بھی تلاشی آپریشن جاری

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

مینڈھر// پونچھ کے گرسائی علاقے میں فضائیہ کی گاڑیوں پر ہوئے حملے کے بعد علاقے میں بدھ کو پانچویں روز بھی تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر لائی گئی۔
اطلاعات کے مطابق پونچھ کے گرسائی ، سنائی ٹاپ اور اس کے ملحقہ جنگلی علاقوں میں پانچویں رو ز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری رہا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع الریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے زائد از 20افراد کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ تاچھ شروع کی ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے گرسائی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بدھ کو پانچویں روز بھی تلاشی آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے تاہم اس دوران حملہ آوروں کے بارے میں فی الحال کوئی جانکاری نہیں مل پائی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کو بھی بروئے کارلایا جارہا ہے۔
دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈرون کیمروں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جنگلی علاقوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔
بتادیں کہ پونچھ کے گرسائی علاقے میں ملی ٹینٹوں نے ہندوستانی فضائیہ کی گاڑیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے تھے۔