سرینگر میں دریائے جہلم میں کود کر خاتون کی مبینہ خودکشی

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع میں اتوار کو ایک نامعلوم خاتون نے مبینہ طور پر دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر خودکشی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے نورباغ علاقے میں اتوار کی سہ پہر ایک خاتون نے پل سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔
واقعے کے فوراً بعد ایس ڈی آر ایف، پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
ایک پولیس افسر نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔