پلوامہ میں 4 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ اشیاء برآمد: پولیس

مشتاق الاسلام

پلوامہ// سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پلوامہ پولیس نے 04 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاءبرآمد کی ہیں۔
پلوامہ پولیس کی ایک پارٹی نے انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب چاٹہ پورہ میں گشت کے دوران 03 مشکوک افراد کو روکا جو موٹر سائیکل JK02BT-3885 پر سوار تھے۔
اُنہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران پولیس نے ان کی تحویل سے 370 گرام چرس جیسے ممنوعہ مادہ برآمد کر لیا۔پولیس نے گرفتار افراد کی شناخت ابرار احمد ولد غلام نبی یتو ساکن راجپورہ،ہلال احمد لاوے ولد غلام محمد لاوے ساکن موچھوار کیلر اور زیشان فاروق ولد فاروق احمد ساکن چاٹہ پورہ کے بطور ظاہر کی ہے۔
پلوامہ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 83/24 قانون کی متعلقہ دفعات کے درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے ایک ملزم ابرار احمد میر ولد علی محمد میر ساکن نائینہ بٹہ پورہ کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 650 گرام چرس کے علاوہ 1.6 کلو گرام ممنوعہ مادہ بظاہر چرس پاوڈر برآمد کیا۔