بھاجپا کے پراکسی امیدواروں کی ضمانت تک ضبط ہو جائے گی: محبوبہ مفتی

یو این آئی

راجوری// پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کے روز کہاکہ اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر بھاجپا پراکیسی امیدوار کی ضمانت ضبط ہو جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے سب کچھ چھینا ہے۔
ان باتوں کا اظہار محبوبہ مفتی نے راجوری میں روڈ شو کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ اننت ناگ، راجوری پارلیمانی نشست پر الیکشن موخر کرنا بہت بڑی سازش ہے۔
ان کے مطابق بی جے پی نے الیکشن سے قبل ہی ہار مان کر انتخابات کو موخر کیا ۔
محبوبہ مفتی نے کہاکہ بی جے پی پراکیسی امیدواروں کو ضمانت تک ضبط ہو جائے گی۔
پی ڈی پی صدر کا مزید کہنا تھا جو کچھ بھی ہم سے چھینا گیا اس کو سود سمیت واپس کرنا ہی پڑے گا۔
ریاستی درجہ کی بحال کے بارے میں محبوبہ مفتی نے کہاکہ مرکز کو جملہ بازی نہیں بلکہ عملی طورپر جلد ازجلد ریاست کا درجہ بحال کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا: ‘جو جموں وکشمیر کے حالات ہیں اور جس طرح سے ہمارے تشخص کو مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے تو پی ڈی پی وہ واحد پارٹی ہے جس نے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران لوگوں کی آواز کو بلند کیا’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہم خاص طور پر نیشنل کانفرنس کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی ختم ہوئی ہے جو لوگوں کو برا لگا’۔