بندروں کے تعاقب سے خوفزدہ خاتون گر کر جاں بحق

ظفر اقبال

اوڑی// شمالی کشمیر کی اوڑی علاقے میں بدھ کو بندروں کے ڈر سے بھاگی خاتون گر کر لقمہ اجل بن گئی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک خاتون بدھ کی دوپہر اوڑی کے بسگراں علاقے میں ایک پہاڑی سے پھسل کر گر گئی۔ اُنہوں نے بتایا کہ کچھ بندر خاتون کا تعاقب کر رہے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے لوگ وہاں جمع ہو گئے اور بچاﺅ کاروائی شروع کی تاہم خاتون موقع پر ہی فوت ہو گئی۔
خاتون کی شناخت زہرہ بیگم زوجہ سید عیسٰی شاہ گیلانی سکنہ بسگراں اوڑی کے طور سے ہوئی ہے۔
واقع کے بعد علاقے میں صفِ ماتم بچھ گئی ہے۔