خشک و خوشگوار موسم کے درمیان شبانہ درجہ حرارت میں کہیں گراوٹ تو کہیں اضافہ

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// وادی کشمیر میں خشک و خوشگوار موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کہیں گراوٹ تو کہیں اضافہ درج ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 10 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 10 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں بعد از دوپہر گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 11 مئی کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 12 مئی کو بھی موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں کئی مقامات پر ہلکی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 13 مئی کو بھی کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
محکمے نے کسانوں کو اپنے باغوں اور کھیت کھلیانوں میں آپریشنز شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
دریں اثنا وادی میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کہیں اضافہ تو کہیں گراوٹ درج ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت9.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔