کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر مشکوک نقل و حرکت، تلاشی کاروائی جاری

عظمیٰ ویب ڈیسک

کٹھوعہ// سیکورٹی فورسز نے کٹھوعہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب تین مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کو پکڑنے کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی ہے۔
حکام نے بتایا کہ ایک خصوصی پولیس افسر (ایس پی او) نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو ہیرا نگر سیکٹر میں جنگی چک کے قریب ترنہ نالہ میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ سرحدی پولیس چوکی سانیال کے پورے علاقے میں فوری طور پر الرٹ جاری کر دیا گیا اور پولیس، فوج اور بی ایس ایف کی کمک کو مشترکہ تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے لیے روانہ کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ آخری اطلاعات موصول ہونے پر ترنہ نالہ اور ملحقہ دیہات بشمول رکھ سرکار پالہی اور پاتھوال میں تلاشی جاری ہے۔