دودھ پتھری میں خاتون سیاح اے ٹی وی بائیک سے گر کر جاں بحق

عظمیٰ ویب ڈیسک

بانڈگام// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے دودھ پتھری علاقے میں اتوار کو ایک ایڈونچر بائیک سے گرنے سے ممبئی کی ایک سیاح اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ وندنا سی ایچ ایس ممبئی کی ایک خاتون دودھ پتھری میں آل ٹیرین وہیکل (اے ٹی وی) سے گرنے کے بعد زخمی ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ سیاح کی شناخت کرن جیت کور (50) زوجہ رمنک سنگھ کوچر کے طور پر کی گئی ہے، جسے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ انہوں نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔