سرینگر میں عام شہریوں کو دھوکہ پر خاتون گرفتار: پولیس

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// جموں و کشمیر پولیس نے سرینگر میں لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے زائد از دو درجن اے ٹی ایم کارڈ، نقدی رقم اور سونے کی کچھ چیزیں بر آمد کی ہیں۔
سری نگر پولیس نے جمعرات کو ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا، “پولیس نے زینت دختر غلام احمد پامپوری ساکن سرائے بالا نامی ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے جو اے ٹی ایم کے باہر مدد کرنے کے آڑ میں اے ٹی ایم کارڈز کا تبادلہ کرکے عام شہریوں کو دھوکہ دیتی تھی”۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن خانیار میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا۔
خاتون کی شناخت زینت دختر غلام احمد پامپوری ساکن سرائے بالا کے طور پر کی گئی ہے۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ گرفتار شدہ خاتون کی تحویل سے 30 اے ٹی ایم کارڈ، 39 ہزا 1 سو 30 روپیے نقدی اور سونے کی کچھ چیزیں بر آمد کی گئیں۔