بارہمولہ میں سال رواں 145 منشیات فروش گرفتار، 79 مقدمات درج: پولیس

فیاض بخاری

بارہمولہ// منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ میں پولیس نے سال رواں کے پہلے چار مہینوں کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 79 مقدمات درج کرکے 36 سخت گیر منشیات فروشوں سمیت 145 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے ایک کروڑ 88 لاکھ روپے مالیت کا نشہ آور مواد بھی بر آمد کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ بارہمولہ پولیس سال رواں ماہ جنوری سے ماہ اپریل تک مختلف کارروائیوں کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 79 مقدمے درج کرکے 36 سخت گیر منشیات فروشوں سمیت 145 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ منشیات فروشوں میں سے 36 کو پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ جبکہ 109 منشیات فروشوں کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شدہ منشیات فروشوں سے 14 گاڑیاں اور ایک لاکھ 75 ہزار روپے نقدی بھی بر آمد کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کی تحویل سے ایک کروڑ 88 لاکھ روپے مالیت کا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا ہے۔
ترجمان نے ضبط شدہ نشہ آور مواد کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار شدہ منشیات فروشوں کی تحویل سے ضبط شدہ نشہ آور مواد میں 432 گرام براﺅن شوگر جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت73.71 لاکھ روپے ہے، 197 گرام ہیروئن جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت38.31 لاکھ روپے ہے، 3.864کلو چرس جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت 25.75 لاکھ روپے ہے، 60.97 کلو بھنگ پاﺅڈ جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت40.77 لاکھ روپے ہے، سپاسموپراگزییون پلس کی 972 گولیاں جس کی مارکیٹ میں قیمت 58 ہزار روپے ہے اور کوڈین فاسفوٹ کی 61 سرپس جس کی مارکیٹ میں قیمت 15 ہزار روپے ہے، شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بارہمولہ پولیس نے منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے سال 2023 کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 264 مقدمے درج کرکے 464 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔