کپواڑہ کے 33 سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل

عظمیٰ ویب ڈیسک

کپواڑہ// شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں حکام نے بدھ کے روز کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چند دنوں سے ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے پانی جمع ہونے کی وجہ سے ضلع کے کم از کم 33 سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ زونل ایجوکیشن آفیسرز کی طرف سے شیئر کی گئی فہرست کے مطابق، کپواڑہ ضلع میں سیلاب سے متاثرہ سکولوں کا کلاس ورک، بشمول یو پی ایس ترومنار، پرائمری سکول چارڈ بٹ پورہ، یو پی ایس ہیری پائین، یو پی ایس ہیری بالا، یو پی ایس سولینا، پی ایس شارٹ گلگام، پی ایس لون محلہ گلگام، ایم ایس کلتورہ، یو پی ایس لال بگ، یو پی ایس واہی پورہ، یو پی ایس انانوان، بی ایم ایس خانپورہ، یو پی ایس چیک ٹیکی پورہ، جی ایچ ایس چوگل، یو پی ایس ایمکسڈ دردھالی، پی ایس خان محلہ شاتریگام، پی ایس موبائل دردھاجی، جی ایم ایس کلہن گام، جی ایم ایس کلہن گام، ایم ایس کاواری، یو پی ایس گونی پورہ، بی پی ایس چوگل، یو پی ایس باری پورہ، پی ایس نیو کالونی، اوتھکولی، بی ایچ ایس چوگل، پی ایس چھوٹا بریپورہ، پی ایس استھان محلہ، کولن گام، پی ایس ہرپورہ کولن گام، یو پی ایس گیری پورہ، پی ایس بنداریان، پی ایس کھمریال، پی ایس کاہی پورہ، پی ایس کاہی پورہ، برامری، اور یو پی ایس آرمپورہ میں متبادل انتظامات ہونے تک معطل رہیں گے۔
واضح رہے کہ کشمیر میں موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلاب جیسی صورتحال کے بعد منگل کو کشمیر یونیورسٹی اور کشمیر صوبہ کے تمام سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں۔