جموں سرینگر قومی شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک بحال

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// جموں سرینگر قومی شاہراہ 2 دن تک بند رہنے کے بعد بدھ کی صبح ٹریفک آمدورفت کی بحال کر دی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ خراب موسمی صورتحال کے درمیان کم از کم ایک درجن مقامات پسیاں گرنے کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پیر کی صبح گاڑیوں کی دوطرفہ آمدورفت کیلئے بند کر دی گئی تھی تاہم گزشتہ شام ٹریفک کو بحال بحال کیا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر پسیاں اور ملبہ ہٹانے کے بعد بدھ کی صبح دونوں طرف سے آمدورفت کی اجازت دی گئی۔
ٹریفک حکام نے بتایا، “چھوٹی (مسافر) بردار گاڑیوں کو جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر دونوں طرف سے چھوڑ دیا گیا ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ لین کے نظم و ضبط پر عمل کریں، اوور ٹیکنگ سے ٹریفک جام کا خطرہ ہے”۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اگلے احکامات تک کسی بھی قسم کی بڑی گاڑی کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
ادھر، مغل روڈ اور سرینگر لیہہ شاہراہ برفباری کی وجہ سے مسلسل بند ہیں۔