آوارہ کتوں کے حملے میں کم از کم 5 افراد زخمی

File Image

محمد تسکین

بانہال// پرانی جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر واقع بانہال کے گنڈ ٹھٹھاڑ علاقے میں آوارہ کتوں کے حملے میں تین کم عمر بچوں سمیت کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں اور انہیں سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ بانہال کے گنڈ ٹھٹھاڑ علاقے میں آواہ کتوں نے تین الگ الگ مقامات پر کچھ افراد پر حملے کئے جس کے نتیجے ایک خانہ بدوش اور دو مقامی بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں اور چار زخمیوں کو فوی علاج کیلئے بانہال ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سب ضلع ہسپتال بانہال کے حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ہسپتال پہنچائے گئے چار زخمیوں کی شناخت 10 سالہ مومن رشید ساکنہ گنڈ ٹھٹھاڑ، سات سالہ ہادیہ ریاض ساکنہ ٹھٹھاڑ ، 28 سالہ طارق احمد شیخ ساکنہ گنڈ ٹھٹھاڑ اور پچاس سالہ محمد صادق شیخ ساکنہ گنڈ ٹھٹھاڑ بانہال کے طور کی گئی ہے جبکہ زخمیوں میں ایک خانہ بدوش کنبے کا ایک فرد بھی شامل ہے۔
ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال پہنچائے گئے زخمیوں کو اینٹی ریبیز ویکسین سمیت دیگر ضروری ادویات دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سب کی حالت بہتر ہے اور انہیں نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

Click here to follow Kashmir Uzma on WhatsApp