رہائشی مکان گرنے سے 1شخص کی مو ت

عاصف بٹ

کشتواڑ //اتوار کی دوپہرضلع کشتواڑ کی تحصیل درابشالہ کی پنچایت ککڑواس میں بھل چیتر کے مقام پر رہائشی مکان گرنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔پولیس ذارئع نے بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر کو اسوقت پیش آیا جب محمد حسین ولد اسرایل گوجر رہائشی گھرکی مرمت کررہاتھا جس کے دوران ایک حصہ اُسکے اوپر گرآیا اور وہ اس میں دب گیا ۔کڑی مشقت کے بعد مقامی لوگوں نے اسے ملبے سے نکالاتاہم اُس کی موت ہو گئی ۔پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر اُسے قانونی لوازمات کیلئے ہسپتال منتقل کیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ موسم گرما کیلے بکروال طبقہ اپنے مالی مویشیوں اوپری مقامات پر لیکرجاتے ہیں اور یہ کنبے ڈھوکوں میں مذکورہ رہائشی گھروں (کوٹھوں)کا استعمال کرتے ہیں جبکہ اس کی مرمت کے دوران مذکورہ ڈھانچہ منہدم ہو گیا جس میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ۔