سرینگر-لیہہ شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک بحال

File Image

غلام نبی رینہ

کنگن// آٹھ روز تک بند رہنے کے بعد اتوار کو سرینگر لداخ شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے کو موسلادھار بارشوں، تازہ برفباری اور پسیاں گرآنے کے بعد حکام نے سرینگر لداخ شاہراہ کو عارضی طور پر ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا جس کی وجہ سے سونمرگ میں سینکڑوں مال اور مسافروں گاڑیاں درماندہ ہو گئیں تھیں۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ اتوار کو باڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) نے دوپہر تک زوجیلا سے برف ہٹانے کا کام مکمل کرلیا۔
ایس ایس پی ٹریفک رورل کشمیر آر پی سنگھ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بیکن کی طرف سے گرین سنگنل ملنے کے بعد سونمرگ میں آٹھ روز سے درماندہ مسافر گاڑیوں کو کرگل کی طرف روانہ کیا گیا ہے تاہم ایڈوائزری کے بعد کل ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔