کنڈی بارہمولہ میں آتشزدگی سے رہائشی مکان خاکستر

فیاض بخاری

بارہمولہ// کنڈی بارہمولہ کے فقیر باغ علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان کو نقصان ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ بدھ کو بعد دوپہر فقیر باغ کنڈی علاقے میں علی محمد خان نامی شخص کے رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے پورے مکان کو اپنی چپیٹ میں لے لیا جس سے مکان مکمل طور خاکستر ہو گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ فائر سروسز عملہ ،مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طور پر جائے واردات پر پہنچ کر باقی نقصان سے بچالیا تاہم یہ مکان مکمل طور خاکستر ہوگیا۔
آگ بھڑک اٹھنے کی بنیادی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔
ادھر، پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

Click here to follow Kashmir Uzma on WhatsApp